ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی حکومت میں انصاف کا حصول انتہائی مشکل: مایاوتی

بی جے پی حکومت میں انصاف کا حصول انتہائی مشکل: مایاوتی

Mon, 22 Mar 2021 21:24:33    S.O. News Service

لکھنو،22؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے ہاتھرس میں اجتماعی عصمت دری کے سلسلے میں اترپردیش حکومت کے طرز عمل پر آج سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں جرائم پیشہ افراد کی حکمرانی ہے۔ بی ایس پی سپریموں نے آج اس ضمن میں دو ٹوئٹ کیے اور کہا کہ ہاتھرس معاملے میں نئے حقائق کا ہائی کورٹ کے ذریعہ نوٹس لے کر گواہوں کو دھمکانے وغیرہ کے معاملے کی جانچ کا حکم دینے میں یوپی حکومت پھر سے شک کے دائرے میں ہے وہ لوگ سوچنے کو مجبور ہیں کہ متاثرین کو کیسے انصاف ملے گا۔ یہ عام خیال ہے کہ یوپی میں جرائم پیشہ افراد کا راج ہے اور انصاف کا حصول انتہائی مشکل۔

انہوں نے کہا کہ یوپی کی کافی تکلیف دہ اور شرمناک ہاتھرس گینگ ریپ کے متاثرہ کنبوں کے اںصاف کے حصول میں جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ جگ ظاہر ہے۔ مگر اس ضمن میں جو نئے حقائق عدالت کے سامنے اجاگر ہوئے ہیں وہ متاثرہ کنبے کو انصاف دلانے میں حکومت کے رویہ پر سوال کھڑا کرتے ہیں۔


Share: